ایس بی سی اے کے 20 ملازمین کے خلاف مقدمہ، رشوت طلبی اور زدوکوب کا الزام

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1 میں مبینہ طور پر گھر میں داخل ہو کر تشدد اور رشوت طلبی کے الزام میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 20 ملازمین کے خلاف رضویہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کورنگی نمبر 1 میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج، عوام سڑکوں پر

مقدمہ ایڈوکیٹ ریاض علی سولنگی کی مدعیت میں درج کیا گیا جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے گھر کی تعمیرات جاری تھیں اور ان کی غیر موجودگی میں ایس بی سی اے کی ٹیم نے بغیر کسی عدالتی وارنٹ کے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔

ریاض علی سولنگی کے مطابق جب وہ موقع پر پہنچے تو انہوں نے ٹیم سے وارنٹ طلب کیا، لیکن جواباً ٹیم نے مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔ انکار پر سولنگی کو نہ صرف زدوکوب کیا گیا بلکہ ان کا کوٹ بھی پھاڑ دیا گیا۔

مدعی نے مزید بتایا کہ ایس بی سی اے افسران ندیم اختر اور عمران شیخ سمیت 17 سے 18 افراد نے ان پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں انہیں شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

WhatsApp Image 2025 05 31 at 12.08.41 AM

64 / 100 SEO Score

One thought on “ایس بی سی اے کے 20 ملازمین کے خلاف مقدمہ، رشوت طلبی اور زدوکوب کا الزام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!