کورنگی نمبر 1 میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج، عوام سڑکوں پر

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 1 میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا شدید احتجاج سامنے آیا۔ گرمی کی شدت اور بجلی کی بندش سے تنگ آ کر درجنوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کر دی، جس کے باعث علاقے میں گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔

سوراب میں دہشتگردوں کا حملہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی شہید – بہادری کی نئی مثال قائم

مظاہرین نے الزام لگایا کہ علاقے میں 20، 20 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے، جس سے زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بارہا شکایات اور احتجاج کے باوجود کے الیکٹرک اور حکومتی نمائندے مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

مظاہرین نے حکومت اور کے الیکٹرک کو وارننگ دی کہ اگر بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر کے کورنگی انڈسٹریل ایریا تک پھیلایا جائے گا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی نمبر 1 میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج، عوام سڑکوں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!