انٹر بورڈ کے تحت امتحانات کا بیسواں روز، 44 موبائل فونز برآمد، "یومِ تکبیر” پر تعطیل کا اعلان

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت جاری انٹر کے سالانہ امتحانات کا آج بیسواں دن ہے، جس میں بارہویں جماعت پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس گروپس کے طلبہ و طالبات انگریزی کا پرچہ دیں گے، جبکہ دوسری شفٹ میں جنرل سائنس گروپ کے امیدواروں سے فزکس کا پرچہ لیا جائے گا۔

کمشنر کراچی کا انسداد پولیو مہم کے تحت ڈسٹرکٹ ایسٹ کا دورہ، عوام سے اپیل: بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں

دریں اثنا، بورڈ کی خصوصی ٹیم نے ایس ایم گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج (ایوننگ) کا دورہ کیا، جہاں نقل کی روک تھام کے دوران 44 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ موبائل فونز اور متعلقہ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کو مزید کارروائی کے لیے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

خصوصی ٹیم میں پروفیسر منور عباس، پروفیسر سید عمران علی اور پروفیسر مقبول میمن شامل تھے۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق، اس سال امتحانات میں 1 لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں، جن کے لیے شہر بھر میں 182 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 36 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، حکومت سندھ نے 28 مئی 2025 (بدھ) کو ’’یومِ تکبیر‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث انٹرمیڈیٹ کے سائنس پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپس کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ یہ ملتوی شدہ پرچے اب 30 مئی 2025 (جمعہ) کو لیے جائیں گے۔

WhatsApp Image 2025 05 27 at 5.25.59 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 27 at 5.26.00 PM WhatsApp Image 2025 05 27 at 5.26.00 PM 1

71 / 100 SEO Score

One thought on “انٹر بورڈ کے تحت امتحانات کا بیسواں روز، 44 موبائل فونز برآمد، "یومِ تکبیر” پر تعطیل کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!