وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان پہنچنے پر پرتپاک استقبال سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آذربائیجان کے لاچین ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔
متحدہ عرب امارات میں قوم عاد کی ممکنہ بستی دریافت ارم ذات العماد کے آثار کا سراغ

وزیراعظم شہباز شریف، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کی صدر الہام علییوف سے دو طرفہ ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر گفتگو ہو گی۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم نے ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان سے ملاقاتیں کیں، جہاں انہوں نے پاک-بھارت جنگ میں ایرانی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

ترکیہ کے دورے کے دوران وزیراعظم نے صدر اردوان اور دیگر ترک قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
چار ملکی دورے کے اگلے مرحلے میں وزیراعظم تاجکستان روانہ ہوں گے، جہاں وہ گلیشیئرز کانفرنس میں شرکت کے علاوہ تاجک قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان پہنچنے پر پرتپاک استقبال سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!