وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاق اور دیگر صوبوں پر آئی ایم ایف معاہدے کے سلسلے میں عدم تعاون کا الزام عائد کیا۔
پاکستان میں آئندہ 6 سال مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا امکان آئی ایم ایف کی پیشگوئی
انہوں نے کہا کہ "ہماری حکومت کا 200 ارب روپے سے زائد کا سرپلس ہے، لیکن سندھ اور پنجاب نے اپنا سرپلس کیوں نہیں دیا؟” انہوں نے سوال کیا کہ "وفاق آخر قرضے کیوں لے رہا ہے؟"
علی امین گنڈاپور نے پیپلز پارٹی کے جلسے سے متعلق کہا کہ "ہم نے صوبے میں کسی کو جلسے سے نہیں روکا۔ تاہم جب پیپلز پارٹی کے کارکن ریڈ زون میں داخل ہوئے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تو شیلنگ کی گئی۔”
انہوں نے وضاحت کی کہ "شیلنگ کے احکامات میری طرف سے نہیں دیے گئے تھے"۔
عمران خان کے مقدمات سے متعلق بات کرتے ہوئے گنڈاپور نے دعویٰ کیا کہ "عمران خان پر کوئی کیس نہیں ہے، وہ بے گناہ جیل میں قید ہیں اور ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں۔”