پاکستان میں آئندہ 6 سال مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا امکان آئی ایم ایف کی پیشگوئی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی کی پیشگوئی کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ 6 سال تک ملک میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ یعنی 10 فیصد سے کم رہنے کی توقع ہے۔
غزہ میں قیامت اسرائیلی بمباری سے 81 فلسطینی شہید جنگ بندی کی امیدیں دھندلا گئیں

آئی ایم ایف نے رواں مالی سال (2024-25) کے لیے مہنگائی کی شرح 5.1 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کیا ہے، جو حکومت کے مقررہ 12 فیصد کے ہدف سے کہیں کم ہے۔

ادارے کے مطابق آنے والے سالوں میں بھی مہنگائی قابو میں رہنے کا امکان ہے:

مالی سال 2025-26: 7.7 فیصد

مالی سال 2026-27: 6.5 فیصد

مالی سال 2027-29: ہر سال 6.5 فیصد

آئی ایم ایف نے مزید بتایا کہ گزشتہ مالی سال (2023-24) میں مہنگائی کی اوسط شرح 23.4 فیصد رہی جبکہ 2022-23 میں یہ 29.2 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔ تاہم رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مہنگائی کی اوسط 4.73 فیصد رہی ہے، جو امید افزا ہے۔

آئی ایم ایف کی یہ پیشگوئی معاشی استحکام اور افراطِ زر پر قابو پانے کی طرف ایک اہم اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان میں آئندہ 6 سال مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا امکان آئی ایم ایف کی پیشگوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!