غزہ میں قیامت اسرائیلی بمباری سے 81 فلسطینی شہید جنگ بندی کی امیدیں دھندلا گئیں

اسرائیل کی جانب سے تازہ ترین فضائی حملوں میں غزہ کی پٹی ایک بار پھر انسانی المیے کا شکار ہو گئی، جہاں صرف پیر کے روز کم از کم 81 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں بیشتر خواتین و بچے شامل ہیں۔ غزہ شہر میں 53 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جب کہ ایک اسکول پر حملے میں بچے زندہ جل گئے۔
کرسٹیانو رونالڈو کا النصر سے ممکنہ رخصت کا اشارہ یہ باب ختم ہو گیا ہے

اس دوران عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، اور اطلاعات کے مطابق حماس نے امریکی جنگ بندی منصوبے کو مشروط طور پر قبول کر لیا ہے۔ تاہم، زمینی حالات کسی بھی امن کی راہ کو مشکل بناتے جا رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں طبی صورتحال سنگین ہو چکی ہے، اسپتالوں میں ادویات، آلات اور ایندھن کی شدید قلت ہے، اور زخمیوں کی حالت "ناقابلِ بیان” ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اب تک جاری جنگ میں 53,977 فلسطینی شہید اور 1,22,966 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ حکومتی میڈیا کے مطابق شہدا کی تعداد 61,700 سے تجاوز کر چکی ہے، اور ہزاروں افراد ملبے تلے لاپتہ ہیں۔

اسرائیل کے دائیں بازو کے مظاہرین نے اشدود بندرگاہ پر غزہ کے لیے روانہ ہونے والی امدادی ٹرکوں کا راستہ روک کر امداد بند کرنے کی کوشش کی، جس میں انتہاپسند وزیر بن گویر بھی شریک ہوئے۔

دوسری جانب، جرمنی اور برطانیہ جیسے ممالک کی جانب سے اسرائیل کے اقدامات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ 823 وکلا کے دستخط شدہ ایک کھلے خط میں برطانیہ سے فوجی و مالی پابندیاں عائد کرنے اور آئی سی سی وارنٹس پر عملدرآمد کی اپیل کی گئی ہے۔

اسی اثنا میں، برطانیہ کے تجارتی ایلچی ایان آسٹن کا اسرائیل کا دورہ تنقید کی زد میں ہے، جب کہ برطانوی حکومت نے ایک ہفتہ قبل آزاد تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “غزہ میں قیامت اسرائیلی بمباری سے 81 فلسطینی شہید جنگ بندی کی امیدیں دھندلا گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!