سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کرگئے، صدر و وزیراعظم کا اظہار افسوس

کراچی: سابق گورنر سندھ اور سینئر سیاستدان کمال اظفر 88 برس کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

بلوچستان میں بھارتی پراکسی نیٹ ورک بے نقاب، خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کمال اظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔ صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ کمال اظفر جیسے مدبر اور اصول پسند سیاستدان پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، جنہوں نے سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ان کی سیاسی و قومی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمال اظفر کی وفات سے ملک ایک باوقار اور تجربہ کار سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی کمال اظفر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کرگئے، صدر و وزیراعظم کا اظہار افسوس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!