آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات پر ڈی آئی جی CIA مقدس حیدر کے زیر نگرانی CIA SIU کے SSP محمد شعیب میمن نے شہر بھر میں منشیات اور جرائم کے خلاف مختلف کارروائیاں کیں۔
سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کرگئے، صدر و وزیراعظم کا اظہار افسوس
ڈی ایس پی CIA SIU محمد وآصف قریشی اور SHO انسپکٹر محمد مظہر اعوان کی ہدایات پر پارٹی انچارج کاشف برکات نے 460 گرام ایرانی ویڈ سمیت ملزم سجاد کو گرفتار کیا، جس کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ ایران-پاکستان بارڈر پر حسنین بلوچ آسکانی سے منشیات لاتا ہے اور رائیڈر کے طور پر کام کرتا ہے۔
دوسری کارروائی میں، پارٹی انچارج اعجاز بٹ نے ڈکیتی کے ملزم محمد جنید چانڈیو کو گرفتار کر کے قیمتی آئی فون 13 پرو میکس برآمد کیا۔ ملزم کے ساتھی صمد اور رشید کی تلاش جاری ہے۔
تیسری واردات میں، انسپکٹر ممتاز مہر نے ڈکیتی اور قتل کے ملزم کاشف کو گرفتار کیا جو 2024 میں گلزار کے قتل میں ملوث تھا۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے SSP محمد شعیب میمن اور SIU کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔