پاکستان خطے میں امن کا خواہاں، بات چیت کے لیے تیار ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

تہران: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

بی جے پی صدر کا انتخاب مؤخر، مودی سرکار کی سیاسی ناکامی اور اندرونی خلفشار بے نقاب

وزیراعظم نے ایران کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور تجارت، سرمایہ کاری، انسداد دہشت گردی اور ثقافتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

شہباز شریف نے ایرانی قیادت کی جانب سے کشیدگی پر تشویش اور پاکستانی عوام کے لیے نیک جذبات پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا دلیری سے جواب دیا اور پاکستان نے ہر موقع پر امن کا راستہ اپنایا ہے، لیکن جارحیت کی صورت میں مؤثر جواب دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر، پانی کی تقسیم اور خطے میں استحکام جیسے حساس معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور غزہ میں جاری مظالم کو عالمی ضمیر کے لیے چیلنج قرار دیا۔

اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اور عالمی فورمز پر دونوں ممالک کا مؤقف یکساں ہے، جبکہ فلسطینی عوام کی حمایت میں دونوں ملک متحد ہیں۔

ڈاکٹر پزشکیان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہباز شریف کا دورہ ایران دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرے گا اور سرحدی تحفظ، اقتصادی روابط اور جوہری تعاون جیسے شعبوں میں مثبت پیش رفت ہوگی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان خطے میں امن کا خواہاں، بات چیت کے لیے تیار ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!