وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر مواصلات کی ملاقات ایم6 موٹروے نیشنل ہائی وے لیاری ایکسپریس وے و دیگر اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں سیکریٹری مواصلات علی شیر محسود، چیئرمین این ایچ اے صاحبزادہ شہریار اور دیگر افسران شامل تھے۔ اجلاس میں ایم-6 حیدرآباد-سکھر موٹروے، نیشنل ہائی وے، جامشورو-سیہون سڑک، لیاری ایکسپریس وے اور ایم-10 نیو کراچی-حیدرآباد موٹروے سمیت کئی اہم منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
مسنگ چائلڈ ڈے پر کراچی پولیس اور روشنی ہیلپ لائن کی مشترکہ تقریب بچوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

ایم-6 موٹروے:
وزیراعلیٰ سندھ نے ایم-6 موٹروے کی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے پشاور اور لاہور تک موٹروے کا تسلسل ضروری ہے۔ وفاقی وزیر علیم خان نے بتایا کہ منصوبہ پانچ سیکشنز پر مشتمل ہے، جن میں سے تین کی فنڈنگ مکمل ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے فوری آغاز پر زور دیتے ہوئے برج فنانسنگ کے ذریعے 40 سے 50 ارب روپے فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

نیشنل ہائی وے:
جامشورو-سیہون سڑک کے 66 کلومیٹر مکمل جبکہ خانوٹ-مانجھند پر کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے جلد تکمیل کی ہدایت دی، جس پر وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی۔

لیاری ایکسپریس وے:
این ایچ اے نے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ہیوی ٹریفک کے لیے غیر موزوں قرار دیا، تاہم وزیراعلیٰ نے انٹرچینجز کی بہتری اور سہراب گوٹھ پر سروس روڈ کی تعمیر کی تجویز دی تاکہ مقامی اور ہیوی ٹریفک علیحدہ ہو سکے۔

ایم-10 نیو کراچی-حیدرآباد موٹروے:
اجلاس میں ایم-10 موٹروے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، جو آئی سی آئی پل، کے پی ٹی، گلبائی اور حب چوکی سے براہ راست حیدرآباد جائے گا۔ منصوبے کی مکمل پلاننگ کا فیصلہ کیا گیا تاکہ پورٹ اور ہیوی ٹریفک کو براہ راست موٹروے پر منتقل کیا جا سکے۔

68 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر مواصلات کی ملاقات ایم6 موٹروے نیشنل ہائی وے لیاری ایکسپریس وے و دیگر اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!