کراچی پولیس کی ایک ہفتے کے دوران مجرمان کے خلاف کامیاب کارروائیاں 1144 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان 20 مقابلے ہوئے، جن میں 3 ڈاکو ہلاک اور 18 زخمی ہوئے، جبکہ 24 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر مواصلات کی ملاقات ایم6 موٹروے نیشنل ہائی وے لیاری ایکسپریس وے و دیگر اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 1144 سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے۔ گرفتار افراد میں ڈکیت، منشیات فروش، اسلحہ بردار اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر شامل ہیں۔

کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 200 کلو 32 گرام چرس، 3 کلو 400 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 119 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا۔ مزید برآں، کارروائیوں کے دوران 34 موٹرسائیکلیں اور 7 بڑی گاڑیاں بھی تحویل میں لی گئیں۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی مقدمات درج کر کے تفتیش جاری ہے، جبکہ کراچی پولیس نے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی پولیس کی ایک ہفتے کے دوران مجرمان کے خلاف کامیاب کارروائیاں 1144 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!