ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں "مسنگ چائلڈ ڈے” کے موقع پر کراچی پولیس اور روشنی ہیلپ لائن کے اشتراک سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، روشنی ہیلپ لائن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صفدر حسین، آپریشن مینیجر عدیل، سینئر رضاکار محمد عمران، عبدالرحمن، خالد شیخ، اور دل ایلیمنٹری اسکول نوشابہ کیمپ اورنگی ٹاؤن کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔
آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارتی پراکسیز بے نقاب مودی سرکار شدید بوکھلاہٹ کا شکار
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی نے کہا کہ گمشدہ بچوں کا مسئلہ ایک سنجیدہ انسانی و سماجی بحران ہے اور روشنی ہیلپ لائن اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ بچوں کا تحفظ صرف پولیس نہیں بلکہ پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے روشنی ہیلپ لائن کی خدمات کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ کراچی پولیس مستقبل میں بھی اس تنظیم کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔
تقریب کے اختتام پر پولیس چیف اور روشنی ہیلپ لائن کے درمیان بچوں کے تحفظ سے متعلق رسمی عہد نامے پر دستخط کیے گئے، کیک کاٹا گیا، اور اعزازی شیلڈز و گلدستوں کا تبادلہ ہوا۔