ایکسائز اینڈ کسٹمز اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں 10 ملزمان گرفتار 295 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

اینڈ کسٹمز (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف 9 کارروائیاں کیں، جن میں 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 295.798 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت تقریباً 19 کروڑ 14 لاکھ روپے ہے۔
پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی اندرون سندھ کے کچے علاقوں سے بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار شہید رینجرز اہلکار کو خراج عقیدت

کراچی کے کورنگی علاقے میں ایک کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والی کنسائمنٹ میں چھپائی گئی 850 گرام آئس برآمد ہوئی۔ کراچی ایئرپورٹ پر دو مسافروں کے سامان میں پیشاوری چپلوں میں چھپائی گئی 548 گرام چرس برآمد کی گئی اور ملزمان گرفتار ہوئے۔

شیر شاہ موٹر وے ٹول پلازہ، مظفر گڑھ کے قریب گاڑی سے 4800 مشکوک مائع کی بوتلیں اور 12 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ کوٹ عبد المالک انٹرچینج پر گاڑی سے 5 کلو آئس برآمد اور 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔

اسلام آباد کے قریب سنجانی ٹول پلازہ پر ٹرک کے خفیہ خانے سے 3.6 کلو چرس اور 2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی، جس کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ناردرن بائی پاس پشاور کے قریب بھی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 4 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد ہوئی۔

اسی طرح سنجانی ٹول پلازہ پر ایک اور کارروائی میں گاڑی سے 8.4 کلو چرس برآمد ہوئی، اور فیملی کورٹ اسلام آباد کے قریب بیلہ روڈ G-10 سے 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی۔

ضلع کوئٹہ کے ہزار گنجی علاقے میں پہاڑی علاقے سے 256 کلو مارفین برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

WhatsApp Image 2025 05 26 at 12.05.03 PM WhatsApp Image 2025 05 26 at 12.05.03 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 26 at 12.05.04 PM WhatsApp Image 2025 05 26 at 12.05.04 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 26 at 12.05.04 PM 2 WhatsApp Image 2025 05 26 at 12.05.05 PM WhatsApp Image 2025 05 26 at 12.05.05 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 26 at 12.05.05 PM 3 WhatsApp Image 2025 05 26 at 12.05.06 PM WhatsApp Image 2025 05 26 at 12.05.06 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 26 at 12.05.06 PM 2 WhatsApp Image 2025 05 26 at 12.05.07 PM WhatsApp Image 2025 05 26 at 12.05.07 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 26 at 12.05.07 PM 2

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایکسائز اینڈ کسٹمز اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں 10 ملزمان گرفتار 295 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!