عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت منگل کو مقرر اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی آمد ہوئی، جہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور پارٹی کا ہر فیصلہ عمران خان کی مشاورت سے کیا جا رہا ہے۔
ایکسائز اینڈ کسٹمز اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں 10 ملزمان گرفتار 295 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

یاد رہے کہ 15 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔ عدالت نے ان درخواستوں کو آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران یہ احکامات جاری کیے تھے، جن کی روشنی میں اب کیس کی سماعت منگل کو ہوگی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت منگل کو مقرر اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!