پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی اندرون سندھ کے کچے علاقوں سے بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار شہید رینجرز اہلکار کو خراج عقیدت

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے اندرون سندھ کے کچے علاقے رستم کے گاؤں پیارو سعد خانانی، چمن اور کوٹ شاہو میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈاکو منظور اور ملنگ عرف ملنگو خانا نی کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔
اقوام متحدہ کو خط بھارت کی لداخ میں 10 میگا واٹ ہائیڈرو پاور منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان کے پانی کے بہاؤ کو خطرہ

19 مئی کو فیضو اسٹاپ پر شہری سے ڈکیتی کی ناکام کوشش کے دوران رینجرز اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں رینجرز کا جوان ھریش کمار زخمی ہو گیا۔ شدید زخمی ہونے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا اور شہید ہو گیا۔

گرفتار ملزمان پر متعدد ڈکیتی، چوری، پولیس مقابلے اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتار ڈاکوؤں کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں اور جرائم کے خاتمے میں تعاون کے لیے رینجرز ہیلپ لائن یا مددگار واٹس ایپ نمبر پر فوری اطلاع دیں۔ اطلاع دہندگان کا نام مکمل طور پر راز میں رکھا جائے گا۔

WhatsApp Image 2025 05 26 at 12.00.04 PM

62 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی اندرون سندھ کے کچے علاقوں سے بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار شہید رینجرز اہلکار کو خراج عقیدت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!