مالٹا 20 جون کو فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرے گا وزیراعظم رابرٹ ابیلا

ٹائمز آف مالٹا کی رپورٹ کے مطابق، مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے موسٹا میں ایک سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی حکومت فلسطینی ریاست کو رسمی اور قانونی طور پر تسلیم کرنے والی پہلی حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام 45 سالہ طویل بحث کے بعد ممکن ہوا ہے۔
صدر زرداری کی لاہور آمد پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات بلاول بھٹو نوجوان وزیراعظم ہوں گے گفتگو

اگرچہ مالٹا پہلے ہی فلسطینی ریاست کو عملی طور پر تسلیم کرچکا ہے اور وہاں ایک فلسطینی سفیر بھی موجود ہے، لیکن اب اسے باضابطہ طور پر تسلیم کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے عندیہ دیا کہ یہ اہم پیش رفت 20 جون کو اقوام متحدہ کی مجوزہ کانفرنس کے دوران کی جائے گی۔

وزیر خارجہ ایان بورگ نے بھی ہفتے کے روز اشارہ دیا تھا کہ مالٹا سمیت چند دیگر ممالک اسی کانفرنس کے دوران مشترکہ طور پر فلسطین کو تسلیم کریں گے۔

غزہ میں جاری انسانی بحران پر بات کرتے ہوئے رابرٹ ابیلا نے کہا کہ مالٹا ان سانحات پر خاموش نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں متاثر ہونے والے النجار خاندان کے زندہ بچ جانے والے افراد کو مالٹا میں پناہ دی جائے گی۔

غزہ کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق، خان یونس میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں حمدی النجار، ان کی اہلیہ علاالنجار کے 9 بچے شہید ہو گئے، جب کہ حمدی اور ان کا ایک بیٹا آدم شدید زخمی ہوئے۔ وزیراعظم نے اس خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "مالٹا آپ کو پناہ دینے کے لیے تیار ہے اور آپ کے ساتھ شہریوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔”

63 / 100 SEO Score

One thought on “مالٹا 20 جون کو فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرے گا وزیراعظم رابرٹ ابیلا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!