گورنر پنجاب سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتیں اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہیں، اور بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانی پڑی۔
شفاف ٹیکس نظام اور بجٹ اسٹریٹجی پر حکومت کا فوکس وزیر خزانہ کا خطاب
صدر زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کے مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں ایک بار پھر متحرک اور فعال ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے، جہاں انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میچ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔