خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستان سنی تحریک کا مطالبہ: اقوام متحدہ اور او آئی سی اسرائیل کی بربریت روکیں، غزہ میں انسانی بحران شدید
دوسری کارروائی ٹانک میں ہوئی جہاں 2 خوارج کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تیسری کارروائی خیبر کے علاقے باغ میں ہوئی جس میں 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گرد مختلف حملوں میں ملوث تھے اور ان کے ٹھکانے موثر طریقے سے نشانہ بنائے گئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ خوارج کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں اور سکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔