سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اشتعال انگیز احتجاج؛ علامہ سید آلِ احمد بلگرامی کا توہینِ عدالت کی فوری کارروائی کا مطالبہ

 ملک کے معروف خطیب و عالم علامہ سید آلِ احمد بلگرامی نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کے فیصلے کے خلاف پٹیشنرز کی جانب سے جاری کی جانے والی فرقیوارانہ کشیدگی اور اشتعال انگیز نعرے بازی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹیشنرز غلام رسول قریشی و دیگر نے بی بی ماہم علیہ السلام کے روضہ کی سرکاری تعمیرات کو روکنے کی کوشش کی اور علاقہ میں فرقہ وارانہ تناؤ پیدا کرنے کے لیے ایک مذہبی جماعت کے ذریعے احتجاجی مظاہرہ کروا کر کھلے عام دھمکیاں دیں جو توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

علامہ بلگرامی نے حکومت سندھ، ضلعی انتظامیہ بدین اور تمام سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے امن دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ عید الفطر کے دن بھی انہی افراد نے بی بی پاک کے مزار پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی تھی، جس پر پولیس اسٹیشن گلاب لغاری میں ایف آئی آر درج ہے۔

انہوں نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ پٹیشنرز کے خلاف فوری توہینِ عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ملک بھر کی عزادار تنظیموں و انجمنوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے پر آوازِ حق بلند کریں تاکہ فرقہ وارانہ امن قائم رکھا جا سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اشتعال انگیز احتجاج؛ علامہ سید آلِ احمد بلگرامی کا توہینِ عدالت کی فوری کارروائی کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!