گلبرگ پولیس کی کارروائی، اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد، دو ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے گلبرگ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل، ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) کے مطابق، تھانہ گلبرگ کی پولیس نے دورانِ گشت مشتبہ افراد کو روکا جن کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز اور دو عدد موبائل فونز برآمد ہوئے۔

موچکو پولیس کی بڑی کارروائیاں، بین الصوبائی گٹکا و چھالیہ سپلائی نیٹ ورک ناکام

گرفتار ملزمان کی شناخت امام بخش ولد اللہ بخش اور مبین ولد عبدالستار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے جب دونوں موبائل فونز کی تصدیق کی تو انکشاف ہوا کہ ایک موبائل فون تھانہ سر سید جبکہ دوسرا موبائل فون تھانہ اجمیر نگری کی حدود سے چھینا گیا تھا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 280/25 بجرم دفعہ 23(1)A کے تحت تھانہ گلبرگ میں درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “گلبرگ پولیس کی کارروائی، اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد، دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!