غازیان وطن کو سلام، وطن سے محبت کی ایک اورداستان

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

سر زمین پاکستان کی مٹی میں لا تعداد شہداء اور غازیوں کا خون شامل ہے

سر زمین پاکستان کی مٹی میں لا تعداد شہداء اور غازیوں کا خون شامل ہے، غازیان پاکستان نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دفاع وطن میں اپنا تن من قربان کر دیا۔

دفاع وطن پر اپنا تن من قربان کرنے والے شیروں اور غازیوں میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاکستان آرمی کی مجاہد رجمنٹ کے سپاہی زرک سعید بھی شامل ہیں، سپاہی زرک سعید نے اپنی سروس میں وہ کارنامہ سر انجام دیا جو نوجوانان پاکستان کے لیے دلیری کی زندہ و تابندہ مثال ہے۔

سپاہی زرک سعید کی 30 اپریل 2021 کو لائن آف کنٹرول کے علاقے بٹل سیکٹر میں پیڑولنگ مشن کے دوران بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے ایک ٹانگ شہید ہوگئی تاہم اس ان کا جذبہ آج بھی ملک کی خدمت کے لیے جوان ہے۔

اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے سپاہی زرک سعید کا کہنا تھا کہ میں نے 2009 میں پاکستان آرمی کی مجاہد رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی،2021 میں میری یونٹ لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر تعینات تھی،30 اپریل اپریل 2021 کو دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے پیٹرولنگ کا مشن سونپا گیا۔

سپاہی زرک سعید کا کہنا تھا کہ دوران مشن میں بارودی سرنگ کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے میری ایک ٹانگ شہید ہوگئی، مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میری ٹانگ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو گئی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ٹانگ سے محرومی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود میں اپنی زندگی فخر سے جی رہا ہوں، وطن کی خاطر مجھے جان بھی دینی پڑی تو میں حاضر ہوں۔ دشمن بھارت کے لیے میرا یہ پیغام ہے کہ پاکستان آرمی اور پاکستانی عوام دشمن کے خلاف متحد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!