"انقلابِ ڈیجیٹل: حکومت کا بٹ کوائن مائننگ و اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000 میگا واٹ بجلی مختص کرنے کا فیصلہ”

پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی جانب ایک بڑا اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2000 میگا واٹ بجلی مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ اعلان وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کیا، جن کے مطابق یہ اقدام پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا میں عالمی سطح پر مستحکم مقام دلانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی میزائل حملہ: ناصر اسپتال کی ڈاکٹر آلا النجار کے 9 بچے شہید، شوہر اور ایک بچہ زخمی

وزیر خزانہ نے کہا کہ اضافی بجلی کو آمدنی کے مؤثر ذریعہ میں تبدیل کیا جائے گا، جبکہ پاکستان کرپٹو کونسل کی قیادت میں ملک ڈیجیٹل معیشت کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔

سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان خطے میں کرپٹو اور AI ٹیکنالوجی کا مرکز بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ملک میں پہلے ہی 40 ملین سے زائد کرپٹو صارفین موجود ہیں جبکہ افریقی سب میرین کیبلز کی آمد سے انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری آئے گی۔

اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئندہ مرحلے میں قابل تجدید توانائی پر مبنی ڈیٹا سینٹرز قائم کیے جائیں گے اور حکومت کی جانب سے ٹیکس میں چھوٹ اور دیگر مراعات دینے کا امکان ہے۔

61 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!