کراچی (عوامی کالونی): تھانہ عوامی کالونی پولیس نے کورنگی 6 نمبر کے قریب اسٹریٹ کرمنلز سے پولیس مقابلے کے بعد ملزم ابوبکر ولد منیر خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل اور دو راؤنڈز برآمد ہوئے۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی زیر نگرانی نمایاں کارکردگی پر افسران کو اعزازات و انعامات
ملزم کے خلاف تھانہ زمان ٹاؤن میں دو مقدمات درج ہیں جن کا نمبر 671/2025 دفعہ 353، 342، 186، 34 ت پ اور مقدمہ نمبر 672/2025 دفعہ 23 (i) (a) سندھ آرمز ایکٹ کے تحت ہے۔
ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔