فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مزموم بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف پاکستانی نوجوانوں نے فولادی دیوار کی طرح مضبوط مزاحمت کی ہے۔ انہوں نے پاکستانی میڈیا کے غیر متزلزل اور حقائق پر مبنی کردار کو بھی بھرپور سراہا۔
تھانہ عوامی کالونی پولیس کا کامیاب آپریشن، اسٹریٹ کرمنل ملزم پولیس مقابلے کے بعد گرفتار
یہ بات انہوں نے معرکہ حق میں تاریخی کامیابی کے موقع پر منعقدہ عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس تقریب میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور وفاقی وزرا سمیت سیاسی قیادت کی بڑی تعداد موجود تھی۔
فیلڈمارشل عاصم منیر نے سیاسی قیادت کی جانب سے معرکہ حق کے دوران دیے گئے بہترین اسٹریٹجک تعاون پر شکریہ ادا کیا اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ خدمات اور تعاون کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے ملکی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارتکاروں کی شاندار خدمات کی بھی تعریف کی جن کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم پاک بھارت تنازع کے دوران بھی متزلزل نہیں ہوا۔
فیلڈمارشل کا کہنا تھا کہ آج کا دن قومی اتحاد اور ہم آہنگی کے عزم کو فروغ دیتا ہے، اور انہوں نے پوری قوم کو اس جذبے پر خراج تحسین پیش کیا۔
عشائیہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف ایئر اسٹاف، چیف آف نیول اسٹاف اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر پاک فوج کے ترجمان نے مسلح افواج کی ہمت، قربانی اور پاکستانی عوام کے حب الوطنی جذبے کو سراہا۔














