ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی زیر نگرانی نمایاں کارکردگی پر افسران کو اعزازات و انعامات

کراچی (سینٹرل): ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی جانب سے پولیس فورس کے حوصلے بلند رکھنے اور بہترین کارکردگی پر افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔

تھانہ جیکسن پولیس کی دو کامیاب کارروائیاں، اسلحہ و گٹکا/ماوا سمیت دو ملزمان گرفتار

اسٹریٹ کرائم، منشیات، نظم و ضبط، ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر شعبہ جات میں ایمانداری اور فرض شناسی سے خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کو انعامات اور اسناد سے نوازا جا رہا ہے، جو دیگر ملازمین کے لیے ایک مثبت مثال ہے۔

اسی تسلسل میں آج ایس ایس پی سینٹرل نے تھانہ بلال کالونی کے ایس ایچ او انسپکٹر محمد ناصر کو اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مؤثر انٹیروگیشن اور مطلوبہ ٹارگٹ کی گرفتاری میں کامیابی پر CC-III اور نقد انعام سے نوازا۔ انعامی تقریب میں افسران کے عزم و حوصلے کو سراہا گیا اور اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی زیر نگرانی نمایاں کارکردگی پر افسران کو اعزازات و انعامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!