کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی: جعلی ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام، مسافر اور دو ایجنٹ گرفتار

کراچی (رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر مستعد کارروائی کرتے ہوئے جعلی ای ویزے کے ذریعے البانیا جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مشکوک دستاویزات کی جانچ کے دوران عملے نے مرزا سکندر نامی مسافر کو روکا، جس نے پیش کردہ ای ویزا جعلی نکلا۔

سچل پولیس کا اسکیم 33 میں گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد برآمد

ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ مسافر نے یہ جعلی ویزا ایجنٹوں سے 22 لاکھ روپے میں خریدا، جس میں سے 15 لاکھ روپے بینک کے ذریعے ادا کیے گئے۔ مسافر کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ایجنٹوں، مہران خالد اور شہروز جنید، کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔

گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی: جعلی ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام، مسافر اور دو ایجنٹ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!