میئر کراچی کا واٹر بورڈ میں پانی چوری پر انکوائری کا مطالبہ، دو افسران پہلے ہی معطل

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر بورڈ میں جاری پانی چوری کے سنگین معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھتے ہوئے فوری اور شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

خضدار حملے میں زخمی مزید دو بچے شہید، شہادتوں کی تعداد 6 ہوگئی

مرتضیٰ وہاب کی جانب سے واٹر بورڈ کیس کی تحقیقات کے لیے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم سے بھی رجوع کیا گیا ہے۔ انہوں نے شفاف تحقیقات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے پانی چوری کو روکنا ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ واٹر بورڈ میں بدعنوانی اور غفلت کے انکشافات کے بعد دو اعلیٰ افسران، انجینئر احسن اللہ شیخ اور ایس ایم احسن، کو معطل کیا جا چکا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ادارے میں نگرانی کے نظام میں سنگین کوتاہیاں اور کرپشن موجود ہے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ "پانی چوری ایک سنگین جرم ہے جو شہر کے لاکھوں شہریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم کر رہا ہے۔ مؤثر اور فوری کارروائی اشد ضروری ہے تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔”

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ جیسے اہم ادارے میں شفافیت اور احتساب کا عمل یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “میئر کراچی کا واٹر بورڈ میں پانی چوری پر انکوائری کا مطالبہ، دو افسران پہلے ہی معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!