خضدار حملہ فتنہ الہندوستان کی کارستانی، بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید ثبوت موجود ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ خضدار میں اسکول بس پر حملہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروہ ’فتنہ الہندوستان‘ نے کیا۔ دونوں حکام نے واضح کیا کہ بھارت نہ صرف ان گروہوں کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے بلکہ مہنگے ہتھیاروں کی فراہمی اور تربیت میں بھی ملوث ہے۔

میئر کراچی کا واٹر بورڈ میں پانی چوری پر انکوائری کا مطالبہ، دو افسران پہلے ہی معطل

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ خضدار حملہ ریاستی دہشتگردی کی واضح مثال ہے، جس میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں پر حملہ پاکستان کی اقدار، امن، اور انسانی ہمدردی پر حملہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک حملے میں 6 بچے شہید اور 51 زخمی ہو چکے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت کی دہشتگردی کی پالیسی نئی نہیں، ماضی میں مکتی باہنی اور کلبھوشن یادیو جیسے کیسز سے اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا حملوں کو گلیمرائز کر کے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتا ہے۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا نے خضدار حملے کو پاکستان کے معاشرتی اقدار پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بزدلانہ حرکت کے سنگین نتائج ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں بدامنی پھیلانا چاہتا ہے، لیکن پاکستان کے عوام اور سیکیورٹی ادارے اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

پریس کانفرنس میں مختلف حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بلوچستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران درجنوں بے گناہ شہریوں کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد نشانہ بنا چکے ہیں، جن میں مزدور، درزی، اور حجام شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ "پاکستان کی مسلح افواج اپنے معصوم شہریوں کے خون کا حساب لیں گی، بھارت کے فتنوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔”

62 / 100 SEO Score

One thought on “خضدار حملہ فتنہ الہندوستان کی کارستانی، بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید ثبوت موجود ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!