خضدار میں معصوم بچوں پر حملہ بھارت کی ایما پر، فتنہ الہندوستان ملوث، پاک فوج کا انکشاف

خضدار میں 21 مئی کو اسکول کے بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعے پر پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کے پیچھے "فتنہ الہندوستان” کا ہاتھ ہے جو بھارتی سرپرستی میں نہتے اور معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ایم کیو ایم لندن کا مبینہ ٹارگٹ کلر جاوید عرف لنگڑا نئی دہلی میں انتقال کرگیا، بھارت میں پناہ اور تربیتی سرگرمیوں کا انکشاف

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت خطے میں امن کو خراب کرنے کے لیے گزشتہ دو دہائیوں سے ریاستی دہشت گردی کو بطور پالیسی استعمال کر رہا ہے۔

پریس کانفرنس کے آغاز میں سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ یہ حملہ صرف اسکول بس پر نہیں، بلکہ ہماری قومی اقدار پر کیا گیا حملہ تھا، جس میں دشمن نے نہتے بچوں کو نشانہ بنا کر انسانیت سوز فعل کا مظاہرہ کیا۔

حکام نے واضح کیا کہ اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد پاکستان کے اندر خوف پھیلانا اور ملک کے استحکام کو چیلنج کرنا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “خضدار میں معصوم بچوں پر حملہ بھارت کی ایما پر، فتنہ الہندوستان ملوث، پاک فوج کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!