ایم کیو ایم لندن کا مبینہ ٹارگٹ کلر جاوید عرف لنگڑا نئی دہلی میں انتقال کرگیا، بھارت میں پناہ اور تربیتی سرگرمیوں کا انکشاف

کراچی: ایم کیو ایم لندن سے وابستہ مبینہ ٹارگٹ کلر جاوید عرف لنگڑا بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں انتقال کرگیا۔ یہ انکشاف سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کیا ہے جن کے مطابق جاوید عرف لنگڑا پولیس اہلکاروں کے قتل، اغوا، اور سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔

سینیٹر وقار مہدی اور اقبال ساند پر قاتلانہ حملے کی سازش ناکام، فیاض بہاری اور بیوی ارم بے نقاب

راؤ انوار نے بتایا کہ جاوید لنگڑا 1992ء کے کراچی آپریشن کے دوران ملک سے فرار ہوکر نئی دہلی پہنچا، جہاں اس نے بھارتی خفیہ اداروں کے کیمپوں میں عسکری تربیت حاصل کی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ جاوید نے نہ صرف خود تربیت حاصل کی بلکہ ایم کیو ایم کے دیگر کارکنوں کو بھی بھارت میں تربیت دلوائی۔

مزید انکشافات میں راؤ انوار نے بتایا کہ جاوید لنگڑا نے اپنے خالو کی بیٹی سے شادی کی تھی، جن کے خالو مبینہ طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ تھے۔ ان کے مطابق جاوید کی موت طبعی وجوہات کی بنیاد پر ہوئی اور گزشتہ روز دوپہر کو انتقال ہوا۔

اس خبر نے کراچی میں ایک بار پھر ایم کیو ایم کے بھارت سے مبینہ روابط اور ملک دشمن سرگرمیوں پر بحث کو جنم دے دیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایم کیو ایم لندن کا مبینہ ٹارگٹ کلر جاوید عرف لنگڑا نئی دہلی میں انتقال کرگیا، بھارت میں پناہ اور تربیتی سرگرمیوں کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!