پاکستان سنی تحریک کا مشن جاری رکھنے کا عزم، شہداء کے فلسفے کو عام کیا جائے گا: علامہ بلال عباس قادری

کراچی: پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک دینِ اسلام کے فروغ، عوامی خدمت اور شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ یہ بات انہوں نے تنظیمی ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں ملک کے موجودہ حالات، اہم قومی امور اور تنظیمی پالیسیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

نیو کراچی ٹاؤن میں بلدیاتی سہولیات کی بہتری کی جانب اہم قدم، الیکٹرک اسکائی لفٹر کا افتتاح

اجلاس میں تنظیمی ذمہ داران کو ان کی ذمہ داریوں کی ادائیگی، عوامی رابطے اور نظریہ اہلسنت کے فروغ کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئیں۔ علامہ بلال عباس قادری نے کہا کہ سنی تحریک ایک نظریاتی اور پرامن جماعت ہے، جو ہمیشہ ملک دشمن عناصر اور اسلام مخالف سرگرمیوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنی تحریک کے شہداء نے جو قربانیاں دیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہماری جدوجہد کا مقصد شہداء کے مشن اور اعلیٰ حضرت کے پیغام کو گھر گھر پہنچانا ہے۔ کارکنان کو ہدایت دی گئی کہ ملک بھر میں تنظیمی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے اور فلاحی کاموں کے ذریعے عوام کی مشکلات کو کم کیا جائے۔

مرکزی صدر نے واضح کیا کہ یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے حاصل ہوا اور پاکستان سنی تحریک کی بنیاد اس وقت رکھی گئی جب مسلک اہلسنت کو نظر انداز کیا جا رہا تھا۔ ہمیں اپنے قائدین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اس جدوجہد کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان سنی تحریک کا مشن جاری رکھنے کا عزم، شہداء کے فلسفے کو عام کیا جائے گا: علامہ بلال عباس قادری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!