نیو کراچی ٹاؤن میں بلدیاتی سہولیات کی بہتری کی جانب اہم قدم، الیکٹرک اسکائی لفٹر کا افتتاح

کراچی: جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات میں مصروف ہیں۔ نیو کراچی ٹاؤن میں بلدیاتی خدمات کی بہتری کے لیے ایک اہم پیش رفت کے تحت ٹاؤن کے وہیکل بیڑے میں جدید الیکٹرک اسکائی لفٹر شامل کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ضلع سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، اسٹریٹ کرائم اور منشیات کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

اس کا افتتاح چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ کیا۔ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف، ایڈیشنل ڈائریکٹر سینیٹیشن مشتاق احمد خان، XEN ایم این ڈی ندیم حیدر، سینیئر آفیسر بی اینڈ آر فیصل صغیر، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں شہری مسائل کا فوری حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت میں درپیش مشکلات کے باعث الیکٹرک اسکائی لفٹر کی اشد ضرورت تھی، جو اب الحمدللہ پوری ہو گئی ہے۔

وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے کہا کہ پہلے مزدوروں کو کھمبوں پر چڑھ کر کام کرنا پڑتا تھا، جو نہ صرف مشکل بلکہ خطرناک بھی تھا، اب اسکائی لفٹر کی بدولت یہ کام محفوظ اور تیز تر ہو گیا ہے۔

افسران نے چیئرمین محمد یوسف کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹاؤن میں دیگر بلدیاتی سہولیات بھی جلد مکمل ہوں گی، جس سے عوام کو سہولت میسر آئے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی ٹاؤن میں بلدیاتی سہولیات کی بہتری کی جانب اہم قدم، الیکٹرک اسکائی لفٹر کا افتتاح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!