محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز و کالجز یکم جون سے 31 جولائی 2025 تک بند رہیں گے۔
لانڈھی نمبر 4 پر تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا کروڈ آئل سڑک پر بہہ گیا ڈرائیور گرفتار
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کا اطلاق صوبے کے تمام تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد شدید گرمی کے موسم میں طلبہ، اساتذہ اور تدریسی عملے کی صحت و تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
محکمہ تعلیم نے تمام اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ یکم جون سے تدریسی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل کر دیں، جبکہ تعلیمی سلسلہ دوبارہ یکم اگست 2025 سے شروع کیا جائے گا۔