لانڈھی نمبر 4 پر تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا کروڈ آئل سڑک پر بہہ گیا ڈرائیور گرفتار

لانڈھی نمبر 4 چورنگی پر رات کے وقت تیز رفتار کروڈ آئل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں کروڈ آئل سڑک پر بہہ گیا۔ حادثے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی معطل رہی۔
رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کورنگی میں کارروائی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ آئل ٹینکر ٹنڈوآدم سے کروڈ آئل لے کر پاکستان آئل ریفائنری جا رہا تھا۔ ڈرائیور نے تیز رفتاری کے باعث چورنگی پر اچانک گاڑی موڑنے کی کوشش کی، جس سے گاڑی عدم توازن کا شکار ہو کر الٹ گئی۔

حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ حادثے کے مقام پر آئل بہنے سے سڑک پھسلن کا شکار ہوگئی، جس کے باعث مین روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔

ٹریفک پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر کو ہٹا کر سڑک کو کلیئر کر دیا، تاہم آئل کی صفائی کے لیے مزید اقدامات جاری ہیں۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “لانڈھی نمبر 4 پر تیز رفتار آئل ٹینکر الٹ گیا کروڈ آئل سڑک پر بہہ گیا ڈرائیور گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!