پاکستان اور بھارت امن کی راہ پر، مذاکرات کشمیر، پانی، دہشتگردی و تجارت پر ہوں گے: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایک بار پھر امن کی پوزیشن پر واپس آچکے ہیں، دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز (ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز) میں اتفاق ہو گیا ہے، اور مستقبل میں مذاکرات انہی کی سطح پر ہوں گے۔

سینیٹ کمیٹی اجلاس میں تلخ کلامی، چیئرمین پی ٹی اے اور سینیٹر ایمل ولی آمنے سامنے، سنگین الزامات کا تبادلہ

سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم نے واضح کیا کہ بھارت کسی تیسرے ملک کی ثالثی کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں، اس لیے دو طرفہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے اور جنگ مستقل حل نہیں۔

شہباز شریف نے مذاکرات کے ممکنہ ایجنڈے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سے چار اہم نکات پر بات کرے گا: کشمیر، پانی، دہشتگردی اور تجارت۔

وزیراعظم نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ حکومت کا اجتماعی فیصلہ ہے، اور اس میں نواز شریف کی مشاورت شامل ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ فوج کا نہیں بلکہ حکومت کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کو اسرائیل کی بھرپور مدد حاصل رہی، اسرائیلی ہتھیار اور فوجی ایڈوائزر بھارتی افواج کی مدد کرتے رہے۔ سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی اسلحہ استعمال ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔

مزید برآں، وزیراعظم نے الزام لگایا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسیاں کالعدم تنظیموں بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد عالمی برادری کے سامنے رکھے جائیں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جنگ بندی کی درخواست بھارت کی جانب سے کی گئی تھی، جس میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ چین، ترکی اور دیگر دوست ممالک نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اور بھارت امن کی راہ پر، مذاکرات کشمیر، پانی، دہشتگردی و تجارت پر ہوں گے: وزیراعظم شہباز شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!