سی پیک کی افغانستان تک توسیع پر پاکستان، چین اور افغانستان کا اتفاق، علاقائی سلامتی و ترقی پر زور

بیجنگ: پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی ملاقات میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس اہم پیشرفت کا مقصد خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینا اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

پاکستان اور بھارت امن کی راہ پر، مذاکرات کشمیر، پانی، دہشتگردی و تجارت پر ہوں گے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیر خارجہ اسحاق ڈار، افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور چینی وزیر خارجہ کی ملاقات بیجنگ میں ہوئی، جہاں تینوں رہنماؤں نے علاقائی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات پر مشاورت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دہشتگردی کے خلاف مل کر کام کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ تینوں ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (BRI) کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ کا اگلا اور چھٹا اجلاس کابل میں منعقد کیا جائے گا، جس میں سی پیک کی افغانستان میں پیشرفت اور سیکیورٹی امور پر مزید مشاورت ہوگی۔

یہ پیشرفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سی پیک اب صرف دو طرفہ منصوبہ نہیں رہا بلکہ پورے خطے کو جوڑنے والا ایک اہم اقتصادی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “سی پیک کی افغانستان تک توسیع پر پاکستان، چین اور افغانستان کا اتفاق، علاقائی سلامتی و ترقی پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!