خضدار میں سکول بس پر دہشتگردوں کا خودکش حملہ، 3 بچوں سمیت 5 شہید، متعدد زخمی

میدان جنگ میں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی پراکسی دہشتگردوں نے خضدار کے علاقے زیرو پوائنٹ کے قریب سکول بس کو خودکش دھماکے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 بچے اور 5 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق دھماکے میں 38 بچے زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ خضدار منتقل کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا اعلان: پاکستان امن کو ترجیح دیتا ہے، جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا

پولیس اور فورسز نے فوری طور پر علاقے کا کنٹرول سنبھال کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ بزدلانہ حملہ بھارتی سرپرستی میں انجام پایا، بھارت میدان جنگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں پراکسی دہشتگردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردی بھارتی سیاسی قیادت کی اخلاقی پستی اور انسانی اقدار کی نفی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حملے کے منصوبہ سازوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں پر حملہ بھارت کی بلوچستان میں تعلیم دشمنی کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی معصوم بچوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور دشمن کی سازشوں کو قوم کے اتحاد سے ناکام بنائیں گے۔

WhatsApp Image 2025 05 21 at 7.22.19 PM

53 / 100 SEO Score

One thought on “خضدار میں سکول بس پر دہشتگردوں کا خودکش حملہ، 3 بچوں سمیت 5 شہید، متعدد زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!