تھانہ عزیز بھٹی پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 520 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد

کراچی (ایسٹ): تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث عادی مجرم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اسلم ولد غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک بار پھر منشیات فروشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

شہر قائد میں گرم اور مرطوب موسم کا راج، سندھ کے کئی اضلاع میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 520 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور نقد رقم برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اسلم ایک عادی مجرم ہے، جو اس سے قبل بھی 2020 میں مقدمہ الزام نمبر 470/2020 بجرم دفعہ 6/9/B کے تحت گرفتار ہوچکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “تھانہ عزیز بھٹی پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 520 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!