کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
زمان ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 190 گرام چرس برآمد
محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 69 فیصد رہا، جب کہ شام کے وقت یہ تناسب 50 سے 60 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں جنوب اور جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے 24 مئی تک سندھ کے وسطی اور بالائی علاقوں میں ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس دوران درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتا ہے، جو عوام کے لیے تشویش کا باعث ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔