زمان ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 190 گرام چرس برآمد

کراچی: شہر میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عرفان ولد محمد سعید کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے 190 گرام چرس برآمد ہوئی۔

کارروائی کے دوران ملزم کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا اور اس کے خلاف امتناعِ منشیات ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 653/2025 درج کر لیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو تفتیشی شعبے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچایا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “زمان ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 190 گرام چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!