جوہر آباد ایف بی ایریا بلاک 15 میں بوری بند لاش کا معاملہ — مقتول کے بیٹوں کا قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے علاقے جوہر آباد ایف بی ایریا بلاک 15 میں خاور انجم کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے بارے میں پولیس نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ مقتول خاور انجم ایک حکیم تھا اور اس کا آبائی تعلق میر پور خاص سے تھا۔

ناردرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی دھوم، 52 ہزار سے زائد جانور پہنچ چکے — کراچی والوں کی توجہ کا مرکز

پولیس کے مطابق، خاور انجم کو اس کے دونوں بیٹوں ابراہیم اور افضل نے تشدد اور گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ مقتول کی لاش کو بورے میں بند کر کے موٹر سائیکل پر ٹھکانے لگانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ تاہم، پولیس نے راستے میں بیوٹی چیکنگ کے دوران بوری کو روکا اور اس میں موجود لاش کو برآمد کیا۔

پولیس نے مقتول کے دونوں بیٹوں کو فوری طور پر گرفتار کرلیا اور ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ قتل کے اصل محرکات کا پتہ چل سکے۔

پولیس کے مطابق، مقتول خاور انجم اپنے بیٹوں کے ساتھ مدرسہ ذکریا خیریا میں ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا۔ تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس قتل کے پیچھے چھپے ہوئے وجوہات کا پتہ چل سکے۔

14 / 100 SEO Score

One thought on “جوہر آباد ایف بی ایریا بلاک 15 میں بوری بند لاش کا معاملہ — مقتول کے بیٹوں کا قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!