لانڈھی پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی — خطرناک عادی ملزم عثمان گرفتار

کراچی میں منشیات کے خلاف جاری بھرپور مہم کے تحت تھانہ لانڈھی پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے منشیات فروش عثمان ولد عمران کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 220 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

سیف سٹی پروجیکٹ پر اہم اجلاس — وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت پیش رفت کا تفصیلی جائزہ

ملزم عثمان ایک عادی اور پیشہ ور منشیات فروش ہے، جو علاقے میں منشیات فروشی کے لیے بدنام تھا۔ پولیس کی جاری کردہ فہرست میں اس کا نام سرگرم ملزمان کے طور پر شامل تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 295/2025 سندھ امتناعِ منشیات امینڈمنٹ ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے، اور اسے مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق عثمان ماضی میں بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے، اور جیل کاٹ چکا ہے۔ اس کا مجرمانہ ریکارڈ درج ذیل ہے:

  1. ایف آئی آر نمبر 425/23، دفعہ 23(i)a، تھانہ الفلاح

  2. ایف آئی آر نمبر 424/23، دفعات 353/324/186/34، تھانہ الفلاح

  3. ایف آئی آر نمبر 25/23، دفعہ 23(i)a، تھانہ شرافی گوٹھ

  4. ایف آئی آر نمبر 350/21، دفعہ 379، تھانہ شاہ فیصل کالونی

  5. ایف آئی آر نمبر 347/21، دفعہ 23(i)a، تھانہ شرافی گوٹھ

  6. ایف آئی آر نمبر 341/21، دفعہ 381-A، تھانہ الفلاح

  7. ایف آئی آر نمبر 196/21، دفعہ 381-A، تھانہ لانڈھی

  8. ایف آئی آر نمبر 460/20، دفعہ 381-A، تھانہ عوامی کالونی

  9. ایف آئی آر نمبر 383/19، دفعات 6/9(b)، تھانہ الفلاح

  10. ایف آئی آر نمبر 214/21، دفعہ 381-A، تھانہ الفلاح

پولیس کے مطابق ملزم سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے، اور اس کے نیٹ ورک کے دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں

13 / 100 SEO Score

One thought on “لانڈھی پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی — خطرناک عادی ملزم عثمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!