سرجانی میں لاپرواہی سے رکشہ چلانے والا ڈرائیور گرفتار — حادثے میں معصوم بچی جاں بحق، بھائی زخمی

کراچی کے علاقے ویسٹ زون، تھانہ سرجانی ٹاؤن کی حدود میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں لاپرواہی سے رکشہ چلانے والے ڈرائیور کی وجہ سے 12 سالہ معصوم بچی شیرل دختر انور جاں بحق، جبکہ اس کا 4 سالہ بھائی عیان ولد انور شدید زخمی ہو گیا۔

لانڈھی پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی — خطرناک عادی ملزم عثمان گرفتار

حادثہ رات گئے خدا کی بستی کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار رکشہ نے دونوں بچوں کو ٹکر مار دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور نعمان ولد محمد یوسف کو موقع سے گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق حادثے میں استعمال ہونے والا رکشہ (نمبر: ADD-0948) بھی ضابطے کے تحت پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

متاثرہ بچوں کی والدہ کی مدعیت میں گرفتار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جا سکے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “سرجانی میں لاپرواہی سے رکشہ چلانے والا ڈرائیور گرفتار — حادثے میں معصوم بچی جاں بحق، بھائی زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!