جویریہ سعود کی والدہ کے ساتھ مارننگ شو میں بے ساختہ ہنسی ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

اداکارہ جویریہ سعود حال ہی میں اپنی والدہ کے ہمراہ سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف نجی و خاندانی معاملات پر کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی والدہ کو "اچھی ساس” قرار دیا اور ان کے بہوؤں سے نرمی بھرے رویے کی تعریف کی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کا پسرور چھاؤنی کا دورہ آپریشن بنیان مرصوص کے ہیروز سے ملاقات، بھارت کو بھرپور

جویریہ نے بتایا کہ وہ کچھ دن قبل اپنی والدہ کے ساتھ حیدرآباد گئیں، جہاں انہوں نے دو دن گزارے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو بہوؤں کے لیے انتہائی نرم دل اور خیال رکھنے والی ساس کے طور پر پایا۔ گفتگو کے دوران اداکارہ بار بار زور زور سے ہنستی رہیں، جس پر ان کی والدہ کچھ لمحوں کے لیے خاموش ہوگئیں۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا، "میں نے والدہ سے کہا کہ بھابھیوں کو سلام ہے، جو ایسے سکون سے سوتی ہیں، اور امی ان کا کوئی کام بھی نہیں کراتیں۔” انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ خود صبح کے وقت گھر کے کام نمٹا لیتی ہیں اور دوپہر تک بہوؤں کو نہیں جگاتیں۔

پروگرام کے دوران موجود میک اپ آرٹسٹ وقار حسین اور ان کی والدہ بھی جویریہ کے ساتھ قہقہے لگاتے رہے۔ تاہم، یہ ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔

کئی صارفین نے جویریہ کو "بے تمیز” اور "جاہل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پبلک فورمز پر تمیز اور سنجیدگی سے بات کرنی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا، "یہ کیسی ساس کی مثال دے رہی ہیں؟ اصل حقیقت تو بہوؤں سے پوچھنی چاہیے، نہ کہ خود ہی تعریفیں کرتے رہیں۔”

دوسری جانب کچھ لوگوں نے کہا کہ جویریہ سعود نے مزاحیہ انداز میں بات کو نرم انداز میں پیش کیا، مگر اندازہ لگانا مشکل ہے کہ آیا یہ محض ہنسی مذاق تھا یا کچھ اور۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “جویریہ سعود کی والدہ کے ساتھ مارننگ شو میں بے ساختہ ہنسی ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!