مایا علی اور بلال اشرف کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے ملبوسات کے برائیڈل فوٹوشوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ فوٹوشوٹ میں دونوں فنکاروں کو رومانوی انداز میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے جوڑی کی تعریف کے ساتھ ساتھ شادی کے مطالبات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
ٹرمپ کا مشتبہ شدت پسند احمد الشرع سے رابطہ، سعودی و ترک قیادت کی ترغیب پر شام پر پابندیوں میں نرمی کا عندیہ
یہ پہلا موقع نہیں جب مایا علی کے فوٹوشوٹ یا ڈراموں میں شادی کے مناظر کے بعد ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے افواہیں گردش کرنے لگیں۔ ماضی میں بھی ان کے برائیڈل فوٹوشوٹ کی تصاویر وائرل ہوچکی ہیں جن کے بعد ان کی شادی کی قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔
اس نئے فوٹوشوٹ میں، بلال اشرف کے ساتھ ان کی قریبی تصاویر پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔ کئی صارفین نے تو دونوں کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے شادی کا مشورہ دے دیا، جبکہ کچھ افراد نے دونوں کے رومانوی انداز کو سراہتے ہوئے انہیں "پرفیکٹ جوڑی” قرار دیا۔
تاہم سوشل میڈیا پر ہر ردِ عمل مثبت نہیں تھا۔ بعض افراد نے تصاویر میں دونوں کو حد سے زیادہ قریب دکھانے پر تنقید بھی کی اور مایا علی کو ہدف بناتے ہوئے کہا کہ وہ پیسوں کے لیے کسی بھی مرد کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہیں۔
اس کے برعکس شوبز شخصیات اور بڑی تعداد میں مداحوں نے فوٹوشوٹ کو خوبصورت اور متاثر کن قرار دیا اور دونوں اداکاروں کی جوڑی کو اسکرین سے باہر بھی حقیقت میں جوڑنے کی خواہش کا اظہار کیا۔