ریاض میں جاری گلف سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ خلیجی تعاون کونسل جی سی سی کا مقصد خطے میں امن و استحکام قائم کرنا ہے۔
آئی ایم ایف نے بھارتی دباؤ مسترد کر دیا، پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط جاری اسٹیٹ بینک کی تصدیق
انہوں نے خاص طور پر غزہ میں جاری جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی پر زور دیا اور کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدام ناگزیر ہے۔
ولی عہد نے جنوبی ایشیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار امن کے لیے ہر کوشش قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے اور خطے میں استحکام کے لیے امریکہ کے صدر کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
محمد بن سلمان نے زور دیا کہ جی سی سی کی مشترکہ حکمت عملی کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور سیاسی مذاکرات کو فروغ دینا ہے۔