آئی ایم ایف نے بھارتی دباؤ مسترد کر دیا، پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط جاری اسٹیٹ بینک کی تصدیق

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہوچکی ہے، جو اختتام ہفتہ پر زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر کی جائے گی۔
Wednesday 14th May 2025

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو مبینہ عسکریت پسندوں کے حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد پاک-بھارت کشیدگی میں اضافہ ہوا، اور بھارت نے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالا کہ پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری نہ کی جائے۔

تاہم، بھارتی مخالفت کے باوجود آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 9 مئی کو پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط منظور کی۔

آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 2.4 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے، جس میں سے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط کے طور پر ایک ارب ڈالر دیے جا رہے ہیں۔

اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے 1.4 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ تاہم، اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان سخت مالی اصلاحات پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو "شاندار” قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی وصولی لازمی ہوگی۔ مزید برآں، حکومت کو 30 جون تک بجٹ سرپلس 2.1 فیصد اور زرمبادلہ کے ذخائر 13.9 ارب ڈالر تک پہنچانے کی کوشش کرنی ہوگی۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “آئی ایم ایف نے بھارتی دباؤ مسترد کر دیا، پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط جاری اسٹیٹ بینک کی تصدیق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!