...

چائلڈ پروٹیکشن سے متعلق اہم اجلاس، یتیم بچوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے اہم فیصلے

ضلع وسطی میں بچوں کے تحفظ اور فلاحی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عاصم عباسی نے کی۔ اجلاس میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، ایدھی سینٹر، شیڈ فاؤنڈیشن، پناہ فاؤنڈیشن، صارم برنی ٹرسٹ، سندھ ایجوکیشن کے اعلیٰ افسران، چائلڈ لیبر پروٹیکشن یونٹ اور ایس پی محمود خان سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

پاک بحریہ کا جہاز ’حنین‘ عمان کے دورے پر، دوطرفہ مشق میں شرکت

اجلاس کا بنیادی مقصد یتیم بچوں کے تحفظ، ان کی نگہداشت، اور فلاحی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا تھا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاصم عباسی نے اجلاس کے دوران تمام فلاحی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کا مکمل اور جامع ڈیٹا تیار کرکے چائلڈ لیبر پروٹیکشن یونٹ کو فراہم کریں۔ انہوں نے ایدھی سینٹر کی جانب سے غیر سنجیدہ رویے پر تشویش کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ آئندہ بچوں کی ہینڈنگ اور ٹیکنگ اوور کے وقت چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اور پولیس کی موجودگی لازمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی ہیومن اسمگلنگ اکثر اس وجہ سے ہوتی ہے کہ متعلقہ ڈیٹا موجود نہیں ہوتا۔ اس مسئلے کے تدارک کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کسی بھی بچے کو ادارے میں لانے یا وہاں سے منتقل کرنے کی صورت میں اس کا مکمل ریکارڈ چائلڈ لیبر پروٹیکشن یونٹ اور پولیس کے پاس ہونا چاہئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے یتیم خانوں کی موجودہ حالت پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کے الیکٹرک، گیس، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا فوری طور پر جائزہ لیا جائے اور اس حوالے سے جامع رپورٹ ہر مہینے جمع کروائی جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یتیم خانوں کے ملازمین کی پیشہ ورانہ تربیت کا شدید فقدان ہے، جسے دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، سیمینارز منعقد کیے جائیں اور بچوں کی کونسلنگ کی جائے تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے کے ذمہ دار شہری بن سکیں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام فلاحی اداروں کے آپس میں روابط کو مضبوط بنایا جائے گا اور ایک مربوط نظام قائم کیا جائے گا تاکہ بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “چائلڈ پروٹیکشن سے متعلق اہم اجلاس، یتیم بچوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے اہم فیصلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.