وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کوٹلی ڈسٹرکٹ اسپتال کا دورہ، بھارتی شیلنگ سے زخمی شہریوں کی عیادت

وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے ڈسٹرکٹ اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والے معصوم شہریوں کی عیادت کی۔

قائدآباد میں پولیس کی کامیاب کارروائی: اعلیٰ کوالٹی چرس سمیت دو منشیات فروش گرفتار

مصطفیٰ کمال کے مطابق، بھارتی شیلنگ سے زخمی ہونے والے بچوں میں سے ایک کا بھائی شہید ہو چکا ہے۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا، "اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔”

وفاقی وزیر نے زخمیوں کی مزاج پرسی کرتے ہوئے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ تمام متاثرین کو مفت اور مکمل علاج فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت زخمی شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے، اور ان کی دیکھ بھال ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا، "قوم نے ایک بار پھر سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر وطن کے دفاع میں اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان کا نام اقوام عالم میں ایک بار پھر بلند ہوا ہے۔”

وفاقی وزیر صحت نے پاکستانی قوم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، "ہم ایک زندہ قوم ہیں اور ہر آزمائش میں متحد ہو کر کھڑے ہوتے ہیں۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ ہیں۔”

13 / 100 SEO Score

One thought on “وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کوٹلی ڈسٹرکٹ اسپتال کا دورہ، بھارتی شیلنگ سے زخمی شہریوں کی عیادت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!